بدھ 12 مئی 2021 - 00:27
کابل میں اسکول کے بچوں پر ہولناک حملہ نے انسانیت کو شرما دیا، علامہ ظفر نقوی

مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ امت مسلمہ کو دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف عملی اقدامات کرنے چاہئے تاکہ دنیا میں امن قاٸم ہوسکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کابل میں معصوم بچوں کے اسکول میں دلخراش واقعہ نے انسانیت کو شرما دیا ہے،امت مسلمہ کو دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف عملی اقدامات کرنے چاہئے تاکہ دنیا میں امن قاٸم ہوسکے۔ اس بات کا اظہار دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم المقدسہ کے مدیر علامہ سید ظفر نقوی اور کابینہ نے کابل میں دلخراش واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا معصوم نہتے بچوں کے اسکول میں قیامت خیز واقعہ نے انسانیت کو شرما دیا۔دفتر کے ذمہ داران نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو متحد ہوکر عالمی استعمار،دہشگردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف دوٹوک موقف اپناتے ہوۓ عملی اقدامات کرنے چاہۓ تاکہ ایسے المناک واقعات کا راستہ روکتے ہوٸے دنیا میں امن قاٸم ہوسکے۔

آخر میں مدیر دفتر نے شہداء کی فیملیز کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوۓ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلٸے خصوصی دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha